نجی یونیورسٹی میں طالبہ کا اقدام خودکشی ، شامل تفتیش نوجوان کلیئر

 واقعہ ذاتی نوعیت کا ہے، کسی دوسرے شخص کا ملوث ہونا ثابت نہیں ہوا:پولیس
لاہور(کرائم رپورٹر)نجی یونیورسٹی میں طالبہ کی خودکشی کی کوشش کے کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔رپورٹ  کے مطابق پولیس نے 21 سالہ طالبہ فاطمہ کی خودکشی کی کوشش کے کیس میں شامل تفتیش کیے گئے نوجوان کو کلیئر قرار دے دیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ مکمل طور پر ذاتی نوعیت کا ہے اور اس میں  کسی دوسرے شخص کا ملوث ہونا ثابت نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق  نوجوان کی واقعے میں کوئی ذمے داری یا غفلت ثابت نہیں ہوئی۔