اشتہاری، عادی اور عدالتی مجرموں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری
ای پولیس ایپ کی مدد سے ہزاروں افراد کا ریکارڈ اور وہیکلز کی چیکنگ
لاہور (کرائم رپورٹر) موبائلز سکواڈ کی شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نظر ہے۔ موبائلز سکواڈ نے 72 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے چیکنگ کے دوران 5 اشتہاری، 6 عادی مجرمان اور 7 عدالتی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان موبائلز سکواڈ کے مطابق ناکہ جات پر ای پولیس ایپ کی مدد سے 24276 سے زائد اشخاص کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔ ناکہ جات پر مشکوک ملزمان کے قبضہ سے 2 پستول، رائفل، گولیاں اور میگزینز بھی برآمد کی گئیں۔ داخلی و خارجی راستوں پر 6173 وہیکلز اور موٹر سائیکلز کو چیک کیا گیا۔ سیاہ پیپر اور نیلی بتی والی 339 گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں۔ ایس پی موبائلز سکواڈ ارسلان زاہد کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم ای پولیس ایپ سے اشتہاریوں اور ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔