عدالتی حکم کے مطابق علی امین گنڈاپور متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے
اسلام آباد(بیورو رپورٹ)جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کی عدالت نے سابق وزیر اعلی ٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کے خلاف دو مقدمات میں اشتہاری کارروائی کا آغاز کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کی مسلسل غیر حاضری کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے خلاف اخبارات میں اشتہارات شائع کرنے اور مختلف نمایاں مقامات پر نوٹسز آویزاں کرنے کی ہدایت جاری کی۔ عدالتی حکم کے مطابق علی امین گنڈاپور متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے، جس کے باعث یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 فروری تک ملتوی کر دی۔