علی امین گنڈاپورکو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے علی امین گنڈاپور کا اشتہار جاری کردیا،21جنوری کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم
 اسلام آباد(آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے 24نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کے معاملے پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکو اشتہاری قرار  دینے کی کارروائی شروع کردی۔اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے علی امین گنڈاپور کا اشتہار جاری کردیا،پولیس کو ملزم کے اشتہار کی تعمیل کرانے اور رپورٹ21جنوری کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔یاد رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کااشتہار تھانہ صدر حسن ابدال میں درج مقدمہ میں جاری کیا گیا۔