راولپنڈی (آئی این پی )انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو عدالتی اشتہاری قرار دے دیا۔واضح رہے کہ عدالت کی جانب سے علی امین گنڈاپور کے علاوہ قاضی احمد اکبر، محمد اشفاق، تیمور نواز سمیت دیگر ملزمان کو بھی اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف 24 اور 27 نومبر کو ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے سلسلے میں مقدمات درج ہیں۔ اے ٹی سی راولپنڈی نے ان ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر رکھے ہیں، تاہم یہ ملزمان اٹک اور حسن ابدال کے مقدمات میں پیش نہیں ہوئے۔