علی امین اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

راولپنڈی (خصوصی رپورٹ )راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلائو گھیرائو کے مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی۔تھانہ حسن ابدال میں درج جلائو گھیرائو کے مقدمے میں مسلسل غیر حاضری پر کارروائی شروع کی گئی۔عدالت نے علی امین گنڈا پور کو 21 جنوری 2025 تک عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا اور کہا ہے کہ علی امین پیش نہ ہوئے تو اشتہاری قرار دیئے جائیں گے۔