علی امین کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی منسوخ

 راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری معطل کردیئے
 راولپنڈی (آئی این پی )انسدادِ دہشت گردی راولپنڈ ی  کی  عدالت نے وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری معطل کر دئیے۔عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹِ گرفتاری حسن ابدال میں درج مقدمے میں جاری کیے تھے۔اس حوالے سے علی امین گنڈاپور کے وکیل محمد فیصل ملک کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پشاور ہائی کورٹ نے علی امین گنڈاپور کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور کی ہے۔علی امین گنڈاپور کے وکیل نے پشاور ہائی کورٹ کا حکم نامہ بھی عدالت میں جمع کرایا۔جس پر عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری معطل کر دئیے