انسداد دہشت گردی عدالت نے سماعت سے غیر حاضر ملزموں کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردئیے
اسلام آباد(آئی این پی )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کے کیس میں عدالت نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا۔ انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنمائوں کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید ، واثق قیوم عدالت میں پیش ہوئے۔کیس کی سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی ۔ عدالت نے دورانِ سماعت وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور عمر تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دے دیا جب کہ عامر کیانی کے خلاف اشتہاری قرار دینے کا پراسس شروع کر دیا گیا۔کیس کی سماعت 15 جنوری تک ملتوی کردی گئی