کیڈمیم کو ڈرائی پورٹ سے ایلومینیم کے نام پر کلیئر کروایا گیا ،مقدمہ درج
لاہور (کرائم رپورٹر )کسٹم انفورسمنٹ نے لاہور کی مغلپورہ ڈرائی پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایلومینیم کی آڑ میں ممنوعہ دھات کی سمگلنگ ناکام بنا دی، ترجمان کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ نے ممنوعہ دھات کیڈمیم کی بھاری مقدار پکڑ لی ،ممنوعہ دھات کیڈمیم کو ڈرائی پورٹ سے ایلومینیم کے نام پر کلیئر کروایا گیا۔کسٹمز انفورسمنٹ نے ڈرائی پورٹ کے باہر کنٹینر کو چیک کیا۔چیکنگ پر انکشاف ہوا کہ ایلومینیم کی بجائے ممنوعہ دھات کیڈمیم ہے،مضر ممنوعہ دھات کو مصنوعی جیولری بنانے کیلیے امپورٹ کیا گیا،دنیا بھر میں اس دھات کا انسانی استعمال ممنوع ہے، پاکستان میں کیڈمیم کی امپورٹ کیلئے حساس ادارے کا این او سی لازمی ہے۔کسٹمز حکام کسٹمز انفورسمنٹ نے 2 ٹن سے زائد کیڈمیم قبضے لے کر مقدمہ درج کر لیا۔