پابندیوں کا اطلاق کا بھارت میں موجود بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمیشنز پر بھی کر دیا گیا
ممبئی میں بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج،بنگلہ دیش مخالف نعرے لگائے گئے
ڈھاکہ،ممبئی (آئی این پی )بنگلہ دیش نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا جاری کرنے کی پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں، جن کا اطلاق بھارت میں موجود بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمیشنز پر بھی کر دیا گیا ہے۔ نئی پابندیاں کولکتہ، ممبئی اور چنئی میں قائم سفارتی مشنز تک بڑھا دی گئی ہیں۔ دوسری جانب وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے رہنمائو ں اور کارکنوں نے ممبئی میں بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کیا۔ گزشتہ روز روز تقریبا 150 مظاہرین مشن کے قریب جمع ہوئے اور بنگلہ دیش مخالف نعرے لگائے۔ ایک موقع پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔