ڈھاکا(آئی این پی ) بنگلہ دیش نے سیکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے بھارت کے خلاف متعدد سفارتی اور انتظامی اقدامات کا اعلان کر دیا ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش نے بھارت میں اپنے تین اہم سفارتی مشنز میں ویزا خدمات معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق بنگلہ دیشی وزارتِ خارجہ کے مشیر ایم توحید حسین نے نئی دہلی، کولکتہ اور اگرتلہ میں قائم سفارتی مشنز کے ویزا سیکشنز بند رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلے سیکیورٹی خدشات اور حالیہ کشیدگی کے تناظر میں کیے گئے ہیں، جن میں بنگلہ دیشی نوجوان کارکن عثمان ہادی کے قتل کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال بھی شامل ہے۔ بنگلہ دیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کو بھارت سے لاحق ممکنہ خطرات کے پیش نظر احتیاطی اقدامات ضروری ہو چکے ہیں