گرین لینڈ سے متعلق تمام آپشن ٹیبل پر ہیں، پہلا آپشن ہمیشہ سفارت کاری ہوتا ہے ،
عبوری حکمرانوں کے فیصلے امریکہ کے بتائے ہوئے ہوں گے:ترجمان کیرولین لیوٹ
واشنگٹن (آئی این پی )وائٹ ہائو س نے وینزویلا کی ناکہ بندی سے بچ نکلنے والے روسی بحری جہاز پر قبضے کے بعد کہا ہے کہ جہاز کے عملے کو اب قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا،وینزویلا کے تیل کی فروخت سے حاصل رقم امریکی اکائونٹس میں جمع ہوگی ۔ترجمان وائٹ ہائو س کیرولین لیوٹ نے میڈیابریفنگ کے دوران بحر اوقیانوس میں آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کے سوال پر کہا کہ امریکا تمام پابندیوں پر پوری طرح عمل کرائے گا اور جہاز کے عملے کو اب قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ترجمان وائٹ ہائوس کا کہنا تھا کہ گرین لینڈ سے متعلق تمام آپشن ٹیبل پر ہیں، پہلا آپشن ہمیشہ سفارت کاری ہوتا ہے