پاکستان میری ٹائم ایجنسی نے بھارتی بحری جہاز کے عملے کو ریسکیو کرلیا

  کراچی(آئی این پی ) پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے بھارتی بحری جہاز کے عملے کو ریسکیو کر لیا۔ اس حوالے سے ترجمان پی ایم ایس اے نے بتایا کہ 26دسمبر کو جہاز میں پانی کے داخل ہونے کی اطلاع ملی تھی، بھارتی بحری جہازکراچی سے تقریبا ً120میل دور جنوب میں تھا۔ترجمان کے مطابق پی ایم ایس اے نے فوری طور پرمربوط ریسکیو آپریشن شروع کیا، ٹیم کو حادثے کی جگہ پر بھیجا گیا جس نے بھارتی کارگو ڈھو تاجدار حرم کے عملے کے 9ارکان کو بچالیا۔