ابوجا (آئی این پی )نائیجیریا کی ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی نے لاجوس کی مرکزی بندرگاہ پر ایک تجارتی جہاز سے 31 کلو کوکین برآمد کر کے بھارتی عملے کے 22ارکان کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار شدہ افراد میں جہاز کا ماسٹر بھی شامل ہے، جبکہ باقی 21 افراد کو مزید تفتیش کیلئے لاگوس کے ریاستی کریمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ منتقل کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 2 جنوری 2026 کو لاگوس کے اہم بندرگاہ پر ایم وی آروانا ہولیا جہاز کی تلاشی کے دوران 31.5 کلوگرام کوکین برآمد ہوئی