27ویں ترمیم میں صرف آئینی عدالت قائم کی گئی، اس پر میثاق جمہوریت میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام متفق تھے:تقریب سے خطاب
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے 18ویں ترمیم نے وفاق کو مضبوط کیا، دیکھئے گا 27ویں ترمیم وفاق کو مزید مضبوط کرے گی۔ اسلام آباد میں معروف وکیل اور مصنف طلعت عباس خان کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی ایمنسٹی انٹرنیشنل کی 27ویں ترمیم سے متعلق رپورٹ پر بات کی جا رہی ہے، 27ویں ترمیم میں صرف آئینی عدالت قائم کی گئی، اس پر میثاق جمہوریت میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام متفق تھے۔اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں ایسا نہیں ہے کہ تمام صوبوں کی نمائندگی نہیں، ادھر جو کہا جاتا ہے کہ سندھ کے ججز یا پھر پنجاب کے ججز نے وہ کر دیا، وفاقی آئینی عدالت میں ایسا نہیں ہو گا۔ وہاں پر کسی صوبے کے ججز نہیں بلکہ ہر صوبے کی نمائندگی ہے۔