پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 749، جو چار سال کی طویل بندش کے بعد فرانس کے لیے روانہ ہوگی، 10 جنوری 2025 کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے اڑان بھرے گی۔
اس پرواز میں 317 مسافر سوار ہوں گے، اور وہ فرانس کے چارڈیکال ایئرپورٹ پر اسی روز شام پہنچیں گے۔پاکستانی کمیونٹی فرانس اور یورپ میں خوشی کا اظہار کر رہی ہے اور پی آئی اے کی پرواز کی بحالی کا خیرمقدم کر رہی ہے۔ پی آئی اے منیجر رضوان نے بتایا کہ یہ پرواز فرانس میں پاکستانیوں کے لیے اہمیت کی حامل ہے اور وہ اس کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔