یکم رجب المرجب 2 جنوری کو ہوگا، ہلال کی رویت کی توقع 1 جنوری کو

یکم رجب المرجب 2 جنوری کو ہوگا، ہلال کی رویت کی توقع 1 جنوری کو

رویّتِ ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے بتایا ہے کہ یکم رجب المرجب 2 جنوری 2025ء کو ہو گا، جب کہ نیا چاند 31 دسمبر 2024ء کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 3 بج کر 27 منٹ پر پیدا ہو گا۔

بدھ 1 جنوری 2025ء کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 37 گھنٹوں سے زائد ہو چکی ہو گی، جس کی وجہ سے پاکستان کے تمام علاقوں میں ہلال کی رویت کے امکانات واضح ہیں، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں موسم صاف ہو گا۔مفتی نے مزید بتایا کہ غروبِ شمس اور غروبِ قمر کے درمیان فرق گلگت، مظفر آباد، پشاور، لاہور، کوئٹہ، کراچی اور جیوانی میں 80 سے 85 منٹ تک ہوگا۔ اس طرح، پاکستان کے جن علاقوں میں مطلع صاف ہوگا، وہاں ہلال کی رویت ممکن ہو گی۔