نان سٹاپ ڈاکے چوریاں

شہر میں ڈاکو اور چور گاڑیاں، موٹر سائیکلیں، نقدی، زیورات اور موبائل فونز لے اڑے
لاہور(کرائم رپورٹر) شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نواب ٹاؤن میں طاہر سے 1 لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل فون، فیکٹری ایریا میں فاروق سے 1 لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون، ماڈل ٹاؤن میں ہارون سے 1 لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون، برکی میں ہاشم سے 1 لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون، اکبری گیٹ میں سلیم سے 1 لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون، نوانکوٹ میں ماجد سے 1 لاکھ 15 ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ لیاقت آباد اور مغل پورہ سے گاڑیاں جبکہ غالب مارکیٹ، شاد باغ اور گلشن اقبال سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔