نان سٹاپ ڈاکے،چوریاں، شہری کنگال

گارڈن ٹاؤن اور شادباغ سے گاڑیاں ،برکی اسلام پورہ اور ماڈل ٹاؤن سے موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ،زیورات، موبائل فونز ،موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈیفنس میں نثار سے1 لاکھ25ہزار روپے اور موبائل فون،ہنجروال میں شرافت سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون،نولکھا میں حمید سے 1لاکھ15ہزار روپے اور موبائل فون،ہڈیارہ میں غیور سے 1لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون،نواب ٹائون میں مرتضیٰ سے1 لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔گارڈن ٹاؤن اور شادباغ سے گاڑیاں جبکہ برکی اسلام پورہ اور ماڈل ٹاؤن سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔