جوہرٹائون میں تیز رفتار کارکی ٹکرسے زخمی ہونیوالا مختارہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)جوہر ٹائون کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار کر 40سالہ شخص کوہلاک کردیا ۔بتایا گیا ہے کہ جوہر ٹائون کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار کر 40سالہ مختار کو شدید زخمی کر دیا، گاڑی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ،زخمی مختار کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔