بچیکی (خصوصی رپورٹ)ننکانہ موڑ بچیکی کے قریب ایک گھر سے تعفن کی اطلاع پا کر پولیس موقع پر پہنچی تو ایک کمرہ میں گھر کا مالک40سالہ رانا احسان عرف رانا چھانا مردہ حالت میں پایا گیا۔جبکہ گھر میں کوئی فرد موجود نہ تھا۔اور بیرونی دروازہ کھلا ہوا تھا۔لاش کئی روز پرانی ہونے کی وجہ سے گل سڑ چکی تھی۔پولیس تھانہ بڑاگھر نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ صاحب منتقل کر دی ہے۔متوفی کے تین بچے ہیں۔اور عید پر ننہال گئے ہوئے تھے۔بتایا گیا ہے کہ متوفی کی کسی سے دشمنی نہیں تھی۔پولیس مختلف پہلو ئوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہیکہ یہ قتل کی واردات ہے یا طبعی موت؟۔