وفاقی وزیر کشمیرامور امیر مقام نے زاہد خان اور ان کے ساتھیوں کو مسلم لیگ( ن) کی ٹوپیاں پہنائیں
سیاست سے استعفیٰ دیاتھا، نواز شریف اور شہباز شریف کی دعوت پر( ن) لیگ میں شامل ہوا ہوں، زاہد خان
لوئر دیر(آئی این پی) عوامی نیشنل پارٹی کے سابق مرکزی رہنما و سابق سینیٹر زاہد خان نے پارٹی سے اپنی 40سالہ رفاقت ختم کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن )میں شمولیت اختیار کرلی ۔ وفاقی وزیر برائے کشمیرامور امیر مقام نے زاہد خان اور ان کے ساتھیوں کو مسلم لیگ( ن) کی ٹوپیاں پہنائیں۔زاہد خان کی شمولیتی تقریب لوئر دیر اوڈیگرام ہائوس میں منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیاست سے استعفیٰ دیاتھا لیکن نوازشریف اورشہبازشریف کی دعوت پر مسلم لیگ( ن) کے پلیٹ فارم سے دوبارہ سیاست میں آنے کا اعلان کرتا ہوں۔تقریب سے خطاب میں امیر مقام کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے صوابی جلسہ میں امریکی جھنڈا لہرا کر پاکستان کے شہیدوں کی بے حرمتی کی ہے، پی ٹی آئی نے پاکستانی معیشت کو خراب کرنے کیلئے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے، خیبرپختونخوا حکومت ایک طرف پی آئی اے خریدنے کی