مزدا ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم،40سالہ شخص جاں بحق

لاہور(کرائم رپورٹر)چونگی امرسدھو میں ٹریفک حادثہ 40سالہ شخص جاں بحق ہوگیا بتایا گیا ہے کہ چونگی امرسدھو میں مزدا ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹریفک حادثہ ہوگیا جس کے باعث 40سالہ وقاص جاں بحق ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مزید کارروائی شروع کردی