پنجاب اسمبلی سی پی اے ایشیا ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن منتخب

پنجاب اسمبلی سی پی اے ایشیا ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن منتخب

لاہور: پنجاب اسمبلی کو کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن (سی پی اے) ایشیا ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن منتخب کر لیا گیا، جس کے تحت وہ اگلے تین سی پی سیز کے لیے اس عہدے پر برقرار رہے گی۔

اس پیشرفت کے تحت پاکستان کو سی پی اے ایشیا کا ریجنل سیکرٹریٹ قرار دیا گیا اور قومی اسمبلی پاکستان کو مستقل ہیڈکوارٹر کے طور پر کام کرنے کا اختیار دے دیا گیا۔ اس حوالے سے سری لنکا نے قومی اسمبلی پاکستان کو 2 ملین انڈین روپے (IRS) فنڈ کی منتقلی پر بھی اتفاق کیا ہے۔

اہم فیصلے اور ترامیم:
روٹیشن سسٹم میں تبدیلی: سی پی اے ایشیا کے آئین میں ترمیم کے بعد روٹیشن سسٹم کو تین سال کے بجائے تین سی پی سی سائیکل میں تبدیل کر دیا گیا۔
پنجاب اسمبلی کی تجویز منظور: صوبائی رکنیت کی روٹیشن کے اصول، پنجاب اسمبلی کی تجویز پر باضابطہ طور پر تسلیم کر لیے گئے۔
مبصر حیثیت: سی پی اے ایشیا ریجن میں آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی اسمبلیوں کو مبصر کے طور پر شامل کر لیا گیا۔
ورچوئل اجلاسوں کی منظوری: سی پی اے ایشیا ایگزیکٹو کمیٹی کے ورچوئل اجلاسوں کی بھی منظوری دے دی گئی۔
ریجنل فنڈ سبسکرپشن: اسٹرکچر کی توثیق کے تحت قومی اسمبلیوں کے لیے 5000 ڈالر اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے 2000 ڈالر فیس مقرر کر دی گئی، تاہم بنگلہ دیش کی توثیق سے مشروط ہوگی۔
یہ پیشرفت پاکستان کے پارلیمانی تعلقات میں مضبوطی کا ایک اہم سنگ میل سمجھی جا رہی ہے۔