آڈیو لیکس کیس: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

آڈیو لیکس کیس: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

اسلام آباد:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔

ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے شریک ملزم اسد فاروق کی پیشی پر ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے، تاہم علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے گئے۔ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ کی زیر نگرانی ہونے والی سماعت میں علی امین گنڈاپور اور ان کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جبکہ شریک ملزم اپنے وکیل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیکس کیس کی سماعت 25 جنوری تک ملتوی کر دی۔