ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے آڈیو لیکس سے متعلق کیس میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
عدالت نے حکم دیا ہے کہ علی امین گنڈا پور کو فوری طور پر گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت علی امین گنڈا پور کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا اور وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔عدالت نے علی امین گنڈا پور کی غیر موجودگی کے سبب فرد جرم کی کارروائی مؤخر کر دی ہے کیونکہ آج کی سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کا مقرر تھا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے، جس میں ان پر آڈیو لیکس سے متعلق الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ عدالت کا حکم ہے کہ گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے تاکہ مقدمے کی کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔