آڈیو لیکس کیس: علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

آڈیو لیکس کیس: علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آڈیو لیکس کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم دیا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ہوئی۔ علی امین گنڈا پور کے وکیل راجا ظہور الحسن ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ شریک ملزم اسد فاروق عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری لگائی۔علی امین گنڈا پور کے مسلسل غیر حاضر ہونے کی بنا پر عدالت نے پہلے سے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقراررکھے۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ کے سیشن جج کے چارج سنبھالنے اور متعلقہ کورٹ میں کسی اور جج کے ٹرانسفر نہ ہونے کی وجہ سے بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔عدالت نے کیس 18 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کردیا۔ علی امین اور اسد فاروق کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔