سرگودھا: گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد قتل، 3 زخمی

سرگودھا: گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد قتل، 3 زخمی

سرگودھا میں خوشاب روڈ سبھروال کالونی کے قریب ملزمان کی گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد قتل، 3 راہگیر زخمی

سرگودھا میں ایک خونریز واقعہ پیش آیا، جہاں ملزمان نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر کے 4 افراد کو قتل کردیا اور 3 راہگیروں کو زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان تقریباً ایک گھنٹے تک گاڑی کا انتظار کرتے رہے، اور جیسے ہی وہ گاڑی آئی، فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔چاروں مقتولین عدالت سے واپس اپنے گھر جا رہے تھے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔