سرگودھا میں ایم این اے کے بیٹے کی گاڑی سے حادثہ، بچہ جاں بحق، گرفتار

سرگودھا میں ایم این اے کے بیٹے کی گاڑی سے حادثہ، بچہ جاں بحق، گرفتار

سرگودھا میں مسلم لیگ نون کی ایم این اے ارم حامد کے بیٹے احمد حامد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

 احمد حامد گاڑی چلا رہا تھا جس کے نتیجے میں ایک بچہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ حادثے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔اطلاعات کے مطابق، احمد حامد کی عمر تقریباً 16 سے 17 سال کے درمیان ہے۔ حادثے میں ایک اور زخمی حالت میں ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق، حادثہ سرگودھا کے علاقے میں پیش آیا، اور تاحال مزید تحقیقات جاری ہیں۔