دل دہلا دینے والا واقعہ، سرگودھا میں اہل خانہ کو کلہاڑی کے وار سے قتل

دل دہلا دینے والا واقعہ، سرگودھا میں اہل خانہ کو کلہاڑی کے وار سے قتل

سرگودھا کے تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود چک 25 جنوبی میں کلہاڑی کے وار سے ایک دلخراش قتل کا واقعہ پیش آیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، یاسین نامی شخص نے اپنے گھر میں اپنے 4 بیٹوں، بیٹی اور بیوی کو قتل کر دیا۔ واقعے کے بعد ملزم نے خود کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی، تاہم اسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جاں بحق افراد کی شناخت:

فرخندہ بی بی، 34 سال (بیوی)
نور فاطمہ، 18 سال (بیٹی)
علی حسن، 14 سال (بیٹا)
طیب حسن، 11 سال (بیٹا)
حسنین، ڈیڑھ سال (بیٹا)
نامعلوم بچہ، 1 سال (بیٹا)
زخمی یاسین ملاح کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔سرگودھا کے ڈی پی او محمد صہیب اشرف نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او صدر سے رپورٹ طلب کر لی۔ ڈی پی او خود موقع پر پہنچے اور ریسکیو 1122، فرانزک ٹیمیں اور کرائم سین یونٹ بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ موقع سے شواہد جمع کیے جا رہے ہیں، جس سے اصل حقائق سامنے آئیں گے اور واقعے کے محرکات کی تحقیقات جاری ہیں۔