ویب ڈیسک: سرگودھا کے علاقے سلیمان پورہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک گھر میں کھڑے رکشے کے ایل پی جی سلنڈر میں دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 خواتین اور ایک بچے سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ درگاہ سائیں کے قریب ایک رہائشی گھر میں ہوا، جہاں رکشے میں نصب ایل پی جی سلنڈر سے گیس لیکیج کے باعث یہ دھماکہ ہوا۔زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دھماکے کی وجہ گیس کا اخراج تھا، تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔