غربت کے ساتھ افغانستان کی 25فیصد آبادی شدید غذائی قلت کا شکار ہے،ورلڈ بینک
کابل(آئی این پی )افغان طالبان کے تمام دعوئوں کے باوجود افغانستان میں دہشتگردی، غربت اور بے روزگاری برقرار ہے۔ عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں نصف آبادی بالخصوص خواتین غربت کا شکار ہیں۔ورلڈ بینک کے مطابق غربت کے ساتھ افغانستان کی 25فیصد آبادی شدید غذائی قلت کا شکار ہے، ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق افغانستان کی ایک تہائی آبادی کو فوری غذائی امداد کی ضرورت ہے۔بین الاقوامی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ برس کمزور اقتصادی حالات اور شدید غذائی قلت کے سبب افغانستان میں 15.8ملین افراد متاثر ہوئے، افغان طالبان کی پالیسیوں اور غربت کے باعث چائلڈ لیبر میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا۔