شدید گرمی: لیسکو کے دعوئوں کی قلعی کھل گئی، کئی علاقے بجلی سے محروم

ماڈل ٹائون کچہری ، کوٹ لکھپت ، اکبر شہید کالونی سمیت کئی علاقے بجلی سے محروم،پانی بھی ناپید ہوگیا
لاہور (آئی این پی )شدید گرمی نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے دعوئوں کی قلعی کھول دی، کئی علاقے اس شدید گرمی میں بھی بجلی سے محروم ہیں۔ اطلاعات کے مطابق لاہور میں ماڈل ٹائون کچہری ، کوٹ لکھپت ، اکبر شہید کالونی سمیت کئی علاقے بجلی سے محروم ہیں۔ گذشتہ شام 7بجے سے صبح 5بجے تک کئی علاقے بجلی سے محروم رہے جس کی وجہ سے گھروں میں پانی بھی ناپید ہوگیا، جمعہ کو دن 10بجے سے تاحال بجلی کی سپلائی بحال نہ ہوسکی جس کی وجہ سے گھروں میں بچوں اور بزرگوں کا برا حال ہوگیا جبکہ جمعہ کو بھی شہریوں کو پانی کی عدم دستیابی کا سامنا رہا۔