بانی پی ٹی آئی نے آج تک انتظار کرنے کا کہا ہے ‘پہلے مرحلے میں ترسیلات زر رکوانے کی کوشش کی جائے گی، پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک کی بہتری کیلئے اقدامات کئے
جن کے پاس حکومت ہے، اگر وہ اشارہ دیں تو مسلم لیگ ن کا مثبت ردعمل بھی آسکتا ہے‘موجودہ حالات نے تمام سیاسی جماعتوں کو سوچنے پر مجبور کر دیا:وزیراعلی خیبرپختونخوا
پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اتوار سے سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا بانی پی ٹی آئی نے آج تک کا انتظار کرنے کا کہا ہے، پہلے مرحلے میں ترسیلات زر رکوانے کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے کہا پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک کی بہتری کیلئے اقدامات کیے ہیں اور موجودہ حالات نے تمام سیاسی جماعتوں کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔ حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جن کے پاس حکومت ہے، اگر وہ اشارہ دیں تو مسلم لیگ(ن) کا مثبت ردعمل بھی آسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعلی ہوں اور ہمیشہ درست بات کرتا ہوں۔ ہماری پارٹی کا لیڈر اندر ہے، مگر میں پارٹی بھی چلا رہا ہوں،اس لیے بہت سے اہم فیصلے کرنے ہوتے ہیں