علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

ملزم کی گرفتاری کے بعد اسے فوری طور پر عدالت میں پیش کیا جائے:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج
اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں سابق وزیر اعلی کے پی  علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے ملزم کی گرفتاری کے بعد اسے فوری طور پر عدالت میں پیش کیا جائے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کی جانب سے جاری کیا گیا