پاکستان کی سفارتی تنہائی ختم ‘ جلد کھویا ہوا مقام حاصل کرے گا اسحاق ڈار

 130 ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ ہے، نئی منڈیوں کی تلاش وقت کی اہم ضرورت ہے، مجبوری میں پاکستان کو سخت فیصلے کرنا پڑتے ہیں
پاکستان کو ڈیفالٹ کے کنارے پر لایا گیا، مارکیٹوں تک رسائی کریں تو کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلانا پڑیں گے:کراچی میں خطاب

   کراچی (آئی این پی ) نائب وزیر اعظم  اسحاق ڈار نے کہا ہے  ، پاکستان کی سفارتی تنہائی ختم ہوچکی ہے، مایوسی کی کوئی بات نہیں، پاکستان جلد کھویا ہوا مقام حاصل کرے گا۔۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کیا ۔  انہوں نے کہا  9 سال پہلے لگائے جانے والے تمام اسٹاک مارکیٹوں کے انضمام کا پودا اب تناور درخت بن چکا ہے۔انہوں نے کہا  کورونا کے بعد مختلف ممالک کی معیشتوں کو دیوالیہ ہونے کا خطرہ تھا۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ نئی منڈیوں کی تلاش وقت کی اہم ضرورت ہے۔  130 ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ ہے، نئی منڈیوں کی تلاش وقت کی اہم ضرورت ہے، مجبوری کے لیے پاکستان کو سخت فیصلے کرنا پڑتے ہیں، پاکستان کو ڈیفالٹ کے کنارے پر لایا گیا، 2017 میں سیاسی عدم استحکام سے معیشت کا پہیہ روکا گیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ دیگر مارکیٹوں تک رسائی کریں تو کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلانا پڑیں گے