پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو نئی جہت تک پہنچائیں گے‘، برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر سے مثبت ملاقات ہوئی:میڈیا سے گفتگو
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے برطانیہ کا دورہ انتہائی کامیاب رہا، دورے کے اہم ایجنڈا آئٹمز پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عالمی بحری تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے اہم ملاقات ہوئی، ایم ٹی آنر 25 پر 10 پاکستانی بحری کارکنوں کی رہائی پر بات ہوئی، ایم ٹی آنر 25 پولاؤ میں رجسٹرڈ جہاز ہے۔ بحری کارکنوں کی رہائی کے لیے عالمی اصولوں کے تحت حکمت عملی اپنائی، پاکستانی نڑاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات انتہائی مثبت رہی۔انہوں نے کہا پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو نئی جہت تک پہنچائیں گے، برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر سے مثبت ملاقات ہوئی، ملاقات میں امن و سلامتی سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا پاکستان آج سفارتی طور پر پہلے سے کہیں زیادہ بہتر مقام پر ہے، بھارت کے خلاف عظیم فتح سے پاکستان کا عالمی وقار بلند ہوا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا۔انہوں نے کہا ترکی میں علاقائی فور کے اجلاس میں شرکت کروں گا، وزیراعظم ایس سی او اجلاس کے لیے کرغزستان جائیں گے، اگلے بارہ ماہ میں پاکستان ای سی او اور ایس سی او کی چیئرمین شپ سنبھالے گا۔