نارووال(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفسیر احسن اقبال نے یونیورسٹی آف نارووال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا ہے پاکستان کے مستقبل کیلئے علم اور تحقیق میں اپنا کھویا ہوامقام حاصل کرناہوگا ، آپ نے دو مسلمان ملکوں کو نشانہ بنتے دیکھا ، پہلا وار پاکستان پرکیاگیا ، بھارت نے پاکستان پروار کیااس کی وہی نیت تھی جواسرائیل کی نیت ایران پر حملہ کرتے وقت تھی ، احسن اقبال نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کو نقصان پہنچانے کیلئے حملہ کیا ، حکومت اور مسلح افواج نے اس حملے کا دندان شکن جواب دیا ، پاکستان کے جواب کے نتیجے میں بھارت کو دن میں تارے نظر آگئے ، جواب سے بھارت کو امریکہ سے امن کی بھیک مانگنی پڑی ،انہوں نے کہا ایک سیاسی جماعت سوشل میڈیا پر زہر اگلتی رہی کہ پاکستان کا ستیاناس اور بڑا غرق ہوچکا ہے ، اس نے مسلح افواج کیخلاف پروپیگنڈہ کرنا شروع کررکھا ہے ، احسن اقبال کا کہنا ہے ہم نے 10 مئی کو ہم نے بتادیا کہ پاکستان جیسی تگری قوم کوئی نہیں