پاکستان کی سفارتی تنہائی ختم، بھارت کیساتھ تجارتی تعلقات چاہتے ہیں اسحاق ڈار

معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،  2024 میں حکومت نے چیلنجز کو بہتر طریقے سے کنٹرول کیا‘  مہنگائی اور شرح سود میں نمایاں کمی ہوئی، امید ہے 2025 بھی پاکستان کیلئے بہترین ثابت ہوگا
 مہنگائی 5 فیصد پر آچکی ، گرمیاں دوبارہ آرہی ہیں، وزیراعظم بجلی ریلیف کیلئے مزید کام میں لگے ہوئے ہیں‘ ممتاز زہرا بلوچ  کو فرانس میں پاکستان کا سفیر  تعینات کیا ہے:پریس کانفرنس
 اسلام آباد(بیورو رپورٹ‘ایجنسیاں )نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے  پاکستان کی سفارتی تنہائی ختم ہو گئی جبکہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، گزشتہ  سال 2024 میں حکومت نے چیلنجز کو بہتر طریقے سے کنٹرول کیا، حکومت قوم کے ساتھ وعدوں پر عمل کے لیے کوشاں ہے، حکومتی اقدامات سے مہنگائی اور شرح سود میں نمایاں کمی ہوئی، امید ہے 2025 بھی پاکستان کیلئے بہترین ثابت ہوگا‘ بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات کے خواہاں ہیں تاہم یہ یکطرفہ نہیں ہو سکتا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا  ممتاز زہرا بلوچ  کو فرانس میں پاکستان کا سفیر متعین کیا ہے، اگلے چند روز میں ممتاز زہرا بلوچ فرانس میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی، اگلے ہفتے سے نئے ترجمان دفتر خارجہ بریفنگ دیا کریں گے۔انہوں نے کہا مہنگائی 5فیصد کے اردگرد آچکی ہے، زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے۔ وزیراعظم نے پوری ہمت اور کوشش کے ساتھ بجلی بلوں میں ریلیف دیا، گرمیاں دوبارہ آرہی ہیں، وزیراعظم بجلی ریلیف کیلئے مزید کام میں لگے ہوئے ہیں۔