پنجاب کے شہر چنیوٹ کے تھانہ سٹی کے علاقے چاہ متو والا میں پیش آیا۔
معلومات کے مطابق، محمد وقار نے اپنے دوست اسامہ کو پانچ ہزار روپے ادھار دیے تھے۔جب محمد وقار نے یہ رقم واپس مانگنی چاہی، تو اسامہ نے اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ مقدمے کے متن کے مطابق، ملزمان نے اسنوکر کی گیند استعمال کرتے ہوئے محمد وقار پر تشدد کیا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔محمد وقار کو فوری طور پر الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔واقعہ کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔ پولیس تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ قاتلوں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔