چنیوٹ: 50 روپے کی بھیک کی تقسیم پر خواتین گداگروں میں تصادم

چنیوٹ: 50 روپے کی بھیک کی تقسیم پر خواتین گداگروں میں تصادم

چنیوٹ کے ختم نبوت چوک میں خواتین گداگروں کے درمیان 50 روپے کی بھیک کی تقسیم پر جھگڑا ہوگیا، جس کے نتیجے میں چوک میدان جنگ بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک شخص نے 50 روپے کی خیرات تقسیم کرنے کا کہا، جس پر خواتین بھکاری آپس میں لڑ پڑیں۔ لڑائی کے دوران خواتین نے ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کا استعمال کیا، جس سے ایک خاتون نیم بے ہوش ہو گئی اور بچے بھی لڑائی میں شامل ہوگئے۔یہ واقعہ شہر میں گداگروں کے آئے روز جھگڑوں کی ایک اور مثال ہے، جس سے شہری پریشان ہو گئے ہیں اور حکام سے گداگری کے مسائل کے حل کی درخواست کی جا رہی ہے۔