چنیوٹ میں بیوی اور 3 کمسن بچوں کے قتل کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم کو پولیس نے دریائی پٹی کے قریب سے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف ٹیموں نے متعدد ذرائع استعمال کیے، جس کے بعد اسے کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لے لیا گیا۔ ملزم کا بھائی پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم پر اپنی بیوی اور تین کمسن بچوں کو قتل کرنے کا الزام ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر پہلے اپنی بیوی کو قتل کیا اور بعد ازاں تینوں بچوں کو بھی قتل کرکے دفن کردیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم سے تفتیش جاری ہے، جبکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔