38سالہ امان اللہ کو 13 روز قبل اغوا کیا گیا ،رشتہ دار شعیب کو شامل تفتیش کیا توبھانڈا پھوٹ گیا
سرگودھا(خصوصی رپورٹ)38 سالہ شخص کو اغوا کر کے قتل کر دیا گیا،لاش کے ٹکڑے کر کے بوری میں بھر کر کھیتوں میں پھینک دئیے گئے ،معمہ 13 روز بعد حل کر لیا گیا ، ،پولیس کے مطابق تھانہ جھال چکیاں کے گا ئوں حبیب کالونی سے 26 دسمبر 2025 کو 38 سالہ امان آکے اغوا کا مقدمہ اس کے بھائی نے درج کروایا ، 13 روز تک پولیس مغوی کو تلاش کرتی رہی اس دوران مغوی کے رشتہ دار شعیب کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کیا تو اس نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ امان آکو میں نے قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کر کے بوری میں بند کیا اور کھیتوں میں پھینک دیا ، ملزم نے یہ بھی انکشاف کیا کہ مقتول اس کی بیوی پرغلط الزام لگاتا تھا ،اگر میں اسے قتل نہ کرتا تو اس نے مجھے قتل کر دینا تھا ،پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے، آلہ قتل بھی جلد بر آمد کر لیا جائے گا ،لاش کے ٹکڑے پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال پہنچا د ئیے گئے ہیں۔