ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ساہیوال کے تھانہ نورشاہ کی حوالات توڑکرفرار ہونے والے دونوں ملزم گرفتار کرلئے گئے۔ حوالات کی سلاخیں کاٹ کر چوری کے مقدمہ میں ملوث2ملزم کلیم آ اور آ دتہ جمعہ او رہفتہ کی درمیانی شب رات کے آخری پہر فرار ہوگئے تھے۔ ڈی پی اوساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے ایس ایچ او محمدشفیق قمر کو معطل کرکے امجد حسین کو ایس ایچ او تعینات کرکے ملزموں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دی تھی، جنہوں نے 24گھنٹوں میں دونوں ملزموں کو گرفتارکرلیا۔ ڈی پی اوساہیوال محمدعثمان ٹیپو کا کہناتھا کہ انکوائری کے بعد ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گا۔