شہریوں کا تحفظ کرنے والی پولیس اپنے ہی تھانے کی حفاظت کرنے میں ناکام ملز م سیڑھیاں لگا کر تھانے میں داخل ہوئے ‘بلال‘عثمان اور ناصر کو قتل کرنے کے بعد فائرنگ کرتے فرارہوگئے
مقتولین کا کزن آصف زخمی ہوگیا‘وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ،تھانہ پر حملہ کرنے والے کھوکھر برادری کے 10افراد کو گرفتار کرلیا:پولیس کا دعوی
فیصل آباد(آن لائن)تھانہ صدر تاندلیانوالہ پر نامعلوم ملزموں کا حملہ،ملزمان نے فائرنگ کرکے حوالات میں بند تین سگے بھائیوں کوقتل اور ان کے کزن آصف کو زخمی کر دیا حملہ آور ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ، عوام کو تحفظ فراہم کرنے والی پولیس اپنے ہی تھانے کی حفاظت کرنے ناکام ، ،آر پی او فیصل آباد نے سی پی او فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی،ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں آن لائن کے مطابق پولیس اسٹیشن صدر تاندلیانوالہ گذشتہ رات گئے نامعلوم ملزمان نے حملہ کرکے حوالات میں بند تین سگے بھائی بلال۔عثمان۔ناصر قتل اور ان کے کزن آصف کو زخمی کر دیا حملہ آور ملزما تھانہ کے پیچھے سے سیڑھیاں لگا کر تھانے میں داخل ہوئے تھے ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے‘وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پولیس پنجاب نے فیصل آباد میں تھانہ کی حوالات میں تین سکے بھائیوں کو قتل کرنے کے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی‘وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پولیس پنجاب نے فیصل آباد میں تھانہ کی حوالات میں تین سکے بھائیوں کو قتل کرنے کے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ،پولیس نے تھانہ پر حملہ کرنے والے کھوکھر برادری کے 10افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم تھانہ پر حملہ کرنے والے اصل ملزموں کو پولیس تاحال گرفتار کرنے میں ناکام ہے