پولیس نے دو کمسن لاپتہ بچوں کو بازیاب کر لیا

لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کے ذریعے ایک ہی گھر کے دو کمسن لاپتہ بچوں کو بحفاظت بازیاب کر لیا پولیس کے مطابق تھانہ شادباغ کے علاقے سے دو کمسن بچوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کا آغاز کر دیاایس ایچ او شادباغ زاہد حسین کی ہدایت پر خصوصی سرچ ٹیم تشکیل دی گئی جس نے جدید خطوط پر سرچ آپریشن شروع کیا۔سرچ آپریشن کے دوران سیف سٹی کیمروں سمیت تمام دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں استعمال کیا گیا پولیس کی مسلسل اور منظم کوششوں کے نتیجے میں دونوں بچوں کو محض تین گھنٹوں کے اندر تلاش کر لیا گیاپولیس نے بازیاب ہونے والے بچوں کو بحفاظت ان کے والدین کے حوالے کر دیا بچوں کی بحفاظت واپسی پر والدین نے شادباغ پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔