چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)چیچہ وطنی کے تھانہ بنگلہ اوکانوالہ پولیس کی بروقت کارروائی، لاپتہ بچہ بازیاب کرلیا۔ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی سرکل چیچہ وطنی سلیم رتھ کی زیرقیادت ایس ایچ او تھانہ اوکانوالہ سخی محمد کمیانہ کی ہدایت پر سب انسپکٹر رانا عابد نے کارروائی کرتے ہوئے 54بارہ ایل سے 15 سالہ محمد احسن ولد محمد خالد جو صبح کے وقت لاپتہ ہو گیا تھاکے اہلخانہ کی فوری طور پر پولیس کو اطلاع پر بروقت رسپانس دیتے ہوئے تلاش شروع کی اور مختصر وقت میں بچے کو ڈھونڈ نکالا۔