بسنت کے موقع پر لاہور میں مجموعی طور پر چار سے چھ ارب روپے تک کا کاروبار ہوا، جس میں پتنگ اور ڈور کی خرید و فروخت، کھانے پینے کی اشیا اور سفری سرگرمیاں شامل رہیں۔
ذرائع کے مطابق صرف پتنگ اور ڈور کی فروخت سے دو ارب روپے سے زائد کا کاروبار کیا گیا۔ بسنت کے دوران باربی کیو پارٹیوں کے باعث پولٹری انڈسٹری کو نمایاں فائدہ پہنچا، جبکہ فاسٹ فوڈ اور مٹھائی کی فروخت سے بھی کروڑوں روپے کی آمدن ہوئی۔دیگر شہروں سے بڑی تعداد میں شہریوں کی لاہور آمد کے باعث ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بھی خاصی سرگرمی دیکھی گئی، جس سے بین الاضلاعی بس سروسز اور دیگر سفری سہولیات کو فائدہ پہنچا۔بسنت کے موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، جس کے باعث شہر بھر میں کاروباری اور معاشی سرگرمیاں عروج پر رہیں۔