لاہور میں بسنت کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، جہاں چار روز کے دوران 1 ارب 22 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ڈور اور گڈی فروخت ہو چکی ہے۔
کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے مطابق چوتھے روز بھی پتنگوں اور پنوں کی خرید و فروخت میں غیر معمولی تیزی دیکھنے میں آئی۔ مارکیٹس میں اب تک 10 لاکھ سے زائد گڈی پتنگیں فروخت ہو چکی ہیں، جبکہ صرف چوتھے روز 20 ہزار سے زائد پنے فروخت ہوئے۔ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق ڈیڑھ تاوا گڈا 700 روپے، ایک تاوا 400 روپے اور پونا تاوا 300 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ دو پیس کا پنا 12 سے 15 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چوتھے روز پتنگوں کے نرخوں میں اضافے کے باوجود مارکیٹس میں دستیابی برقرار رہی اور خریداروں کی بڑی تعداد نے خریداری کی۔