بسنت کے نزدیک، گڈی ڈور کی بڑھتی مانگ نے شہری اور دکاندار پریشان کر دیا

بسنت کے نزدیک، گڈی ڈور کی بڑھتی مانگ نے شہری اور دکاندار پریشان کر دیا

لاہور شہر میں بسنت کے تہوار کی بحالی پر شہری خوشی اور جوش و خروش کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

 شہر کے مختلف علاقوں میں بسنت کے روایتی رنگ، پتنگیں، جھنڈیاں اور سجاوٹ نمایاں ہیں، اور اہم شاہراہوں و عمارتوں کو پنجاب حکومت نے رنگ برنگی پتنگوں سے سجایا ہے۔عوام بسنت کی بحالی کو ثقافتی ورثے کی واپسی قرار دے رہے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی اور حفاظتی اقدامات کو بھی یقینی بنایا گیا ہے، جس میں ٹریفک کنٹرول، ہنگامی طبی سہولیات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی الرٹ حیثیت شامل ہے۔پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ تہوار کو محفوظ، منظم اور ذمہ دارانہ انداز میں منایا جائے گا۔ بسنت کی بحالی سے ثقافت کو فروغ، سیاحت اور مقامی کاروبار کو بھی فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب، بسنت کے جشن کے لیے دو دن باقی ہیں اور وقت کم ہونے کے باعث مقابلہ سخت ہو گیا ہے۔ گڈی ڈور کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر مختلف مقامات پر ڈور بنانے کا سلسلہ جاری ہے، لیکن بڑھتی ہوئی طلب پر پورا اترنا ڈور بنانے والوں کے لیے مشکل ہو گیا ہے۔ خریدار پائیدار اور مضبوط ڈور کی تلاش میں خوار ہیں جبکہ بڑھتی قیمتوں نے بھی انہیں پریشان کر دیا ہے۔